ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما نے بالی وڈ میں انٹری فلم رب نے بنا دی جوڑی سے دی۔ رنویر سنگھ کے مقابل انوشکا کی فلم بینڈ باجا بارات نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
پٹیالہ ہاؤس، جب تک ہے جاں، مترو کی بجلی کا منڈولا میں شائقین نے انوشکا کی اداکاری کو خوب سراہا۔ بلاک بسٹر فلم پی کے میں جرنلسٹ بنی انوشکا بھی سب کو بھائی۔
اداکارہ کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم این ایچ 10 ہے جس میں وہ خود جلوہ گر ہوئیں۔ فلم فئیر، آئیفا اور دیگر ایوارڈز اپنے نام کرنے والی انوشکا ان دنوں بمبئے ویلوٹ اور دل دھڑکنے دو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔