counter easy hit

شادی کے فوراً بعد کمر دَرد میں مبتلا ’حسن علی‘اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ حقائق منظر عام پر آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کمر تکلیف کے باعث ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں اور اس وجہ سے ہی انہیں قائداعظم ٹرافی کے راﺅنڈ میچ میں سنٹرل پنجاب کی حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کمر تکلیف کا شکار فاسٹ باﺅلر حسن علی ابھی تک

 

All Pakistan Government & Private Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

 

میچ فٹنس نہیں پاسکے، قائد اعظم ٹرافی میں حسن علی سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں جو قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں کے پی کے خلاف کراچی میں مدمقابل ہے۔ حسن علی کو 100 فیصد فٹ نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل پنجاب کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایاگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے حسن علی کے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی ٹیم فزیو کیساتھ ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں اور خود کو فٹ کرنے کیلئے فزیو کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فاسٹ باﺅلر اس سے پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پلان کے تحت ٹریننگ بھی کرتے رہے ہیں۔ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حسن علی 100 فی صد فٹ ہوکر ٹیم انتظامیہ کے اعتماد پر پورا اترسکیں گے۔ 20 اگست کو حسن علی کی دبئی میں بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس کے بعد حسن علی سری لنکا کے خلاف پاکستان میں کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شریک نہیں ہوسکے، فٹنس مسائل کی وجہ سے ہی انہیں آسٹریلیا کے خلاف سکواڈ کا بھی حصہ نہیں بنایا گیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم گابا کرکٹ سٹیڈیم برسبین میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی تاہم وہ اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ بابر کیریئر کے 22 ویں ٹیسٹ کے اختتام پر 36.21 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1,340 رنز بنا چکے ہیں،بابراعظم گابا میں سنچری جڑنے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل یہاں سر سعید انور اور اسد شفیق نے سنچری بنائی تھی ان تینوں میں ایک قدر مشترک رہی کہ تینوں نے دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور تینوں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا۔دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 95 رنز بناکر آسٹریلیا میں بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بنے، ان سے قبل سرفراز احمد نے 2017ءکے سڈنی ٹیسٹ میں 72 رنز بنائے تھے۔

Pakistan Jobs 2019 for 100+ Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

Hassan, Ali, after, back, pain, now, in, what, position, facts, on, yesurdu

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website