اسلام آباد: حسین نواز کے بعد وزیراعظم کے دوسرے بیٹے حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
Hassan Nawaz also presented on front of Panama JIT after Hussain
حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے دو روز قبل پیش ہونا تھا تاہم ان ہی کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج پیش ہونے کی اجازت دے دی تھی، حسن نواز جے آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے ہمراہ کئی دستاویزات بھی لائے ہیں۔ حسن نواز جب جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے حق میں نعرے لگائے جن کا جواب انہوں نے ہاتھ ہلا کر دیا تاہم انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کردیاگیا ہے اور انہیں ہفتے کے روز طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حسین نواز اب تک جے آئی ٹی کے روبرو 3 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔