اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و ےتجزی نگار حسن نثار کا کہنا ہے کہ لاہور ائیر پوررٹ پر جو واقعہ ہوا ہے ، اس سے بخوبی انداز لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کس سمت جارہا ہے اور صورتحال کیا ہونے والی ہے ، اس وقت یوں ہی لگ رہا ہے کہ صرف ہینڈ گرنیڈ کی پِن کھینچنے کی دیر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار حسن نچار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ملکی صورتحال پر خصوصی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لاہور ائیر پورٹ پر واقعہ ہوا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کس سمت جارہا ہے ، جو پاکستان کی صورتحال ہے اس سے تو یہی لگتا ہے کہ بس اس وقت ہنڈ گرنیڈ کی پن نکلنے کی دیر ہے ، اس معاشرے میں عدم توازن اور عدم برداشت بہت ہوچکی ہے، جو کہ انتہائی خوفناک صورتحال ہے۔ حسن نثار نے اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن اگر کسی کام کی ہوتی تو پھر جو اس کی آج انکی حالت ہے وہ نہ ہوتی اور نہ ہی یہ لوگ ان حالات سے گزر رہے ہوتے ، ان سے کچھ نہیں ہونا اور نہ ہی یہ لوگ کچھ کر سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ آج صبح لاہور ائیر پورٹ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں عمرہ ادائیگی سے واپسی پر دو افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا ہے ، یہ واقعہ بھی دشمنی کا شاخسانہ نکلی اور کچھ سال قبل پیپلز پارٹی کے رہنماء بابر بٹ کے قتل کا بدلہ لیا گیا، گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے مقتولین کو نشانہ بنانا چاہ رہے تھے لیکن انکے ساتھ پاکستان میں گارڈزز بہت ہوتے تھے جسکی وجہ سے انہیں نشانہ نہیں بنایا جاسکا ، اس کام کے لیے ائیر پورٹ ہی بہتر جگہ جانی گئی ۔