اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کابینہ نے نواز شریف کے باہر جانے کی مخالفت کی تھی لیکن مجھ کورحم آگیاہے لیکن رحم کبھی مشروط نہیں ہوتا ، وہ گندی مکھی ہوتی ہے جو عدلیہ نے نکال دی۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے
کہا کہ قانون امیر اور غریب کے لئے برابر ہوگا، قانون دستیاب ہے لیکن غریب آدمی اس کا متحمل ہی نہیں ہوسکتا ہے ۔ وہ کیسے اچھا وکیل کرنے کا اہل ہوگا ؟انہوں نے کہا کہ کسی بات کا ہونا اور اس کا صحیح فہم اور ادراک ہونا الگ الگ چیزیں ہیں، وزیر اعظم عمران خان چیزوں کی گہرائی میں جاکر سوچنے کا کچھ کم فہم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کابینہ نے نواز شریف کے باہر جانے کی مخالفت کی تھی لیکن مجھ کورحم آگیاہے لیکن رحم کبھی مشروط نہیں ہوتا ، وہ گندی مکھی ہوتی ہے جو عدلیہ نے نکال دی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعدچیئرمین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد چیئر مین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ ہمیں وسائل کی کمی ہے یہاں پر عمران خان آجاتے ہیں جنہوں نے نیب ، عدلیہ اوردیگر اداروں کو وسائل دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کاش نیب کو بھی ماڈل عدالتوں کادرجہ دے دیتے اور کاش یہ حکم بھی دے دیتے کہ تمام وزرا ء، ارکان اسمبلی اور سینیٹر ز کے بچے سرکار ی سکولوں میں پڑھیں گے ، سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ یہاں امیر کے لئے الگ قانون ہے اور غریب کے لئے الگ قانون ہے ۔