’’ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جانا۔۔۔‘‘ ماں تو میری بھی مری تھی مگر حمزہ شہباز نے۔۔۔۔۔ حسن نثار نے ناقابل یقین بات کہہ ڈالی ۔۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہوگئے، جسد خاکی کوپاکستانی وقت کے مطابق
جمعرات کی رات 10 بجے ہیتھرو ائیر پورٹ سے پاکستان روانہ کیا جائے گا، تدفین جاتی امرا ء میں جمعہ کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق ان کے بیٹے حسن اور حسین نواز میت کیساتھ واپس نہیں آئیں گے۔ وہ لندن میں ہی نماز جنازہ میںشریک ہونگے۔اس حوالے سےمعروف صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ میں حسن اور حسین نواز کو نہیں جانتا میں ان کے مزاجوں سے واقف نہیں ہوں۔اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو ایک سیکنڈ سوچےسمجھے بغیر پاکستان آجاتا۔ایک طرف ماں ہے تو دوسری طرف مادرِ وطن ہے اور اس کے بھی کچھ مطالبات ہیں اور میں اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا کہ وہ پاکستان آئیں گے یا نہیں۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست خود غرض بھی ہے اور ہماری جمہوریت انتہائی کم ظرف بھی ہے۔حالانکہ ہمارے بزرگ کافی عرصہ قبل ہی یہ کہہ گئے ہیں کہ دشمن مرے تو خوشی نہ کریئے
سجناں وی مر جانا۔ ہم نے تو معاملات کو دشمنی سے بھی آگے لیجا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ شریف خاندان خود بھی ایسا ہی ہے یہ کوئی الگ مخلوق نہیں ہے، ابھی چند ماہ پہلے میری والدہ کی وفات ہوئی تو پاکستان کا کوئی بندہ ایسا نہیں تھا جس نے میرے ساتھ تعزیت کی ہو لیکن یہ واح خاندان تھا جس نے میرے ساتھ تعزیت نہیں کی ۔ لیکن اس خاندان میں صرف ایک بندہ ایسا تھا جسے یہ تمیز تھی اور وہ حمزہ شہباز تھا جس نے تعزیت کی میرے ساتھ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سب ادب آداب میں شامل ہوتا ہے۔ انکی یا کسی کی تعزیت سے میری ماں نے واپس نہیں آجانا تھا۔ یہ لوگ خود بھی ایسے ہی ہیں۔ اللہ بیگم کلثوم نواز کو غریق رحمت کرے اور ان لوگوں کو صبر جمیل عطا کرے۔