کھاریاں(نیئر صدیقی سے) حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیر سلطان فیاض الحسن قادری برطانیہ میں ہارٹ سرجری کامیاب، معتقدین سے دعائے صحت کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر مبلغ اسلام پیر طریقت پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ان کی ہارٹ سرجری کی گئی ہے۔ آپریشن کے بعد پیر صاحب الحمد للہ خیریت سے ہیں۔ حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمد نذر کے مطابق پیر صاحب کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم اہل اسلام بالخصوص پاکستانی بھائیوں سے پیر صاحب کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے کہ اللہ کریم خدمت دین اور خدمت انسانیت کے علمبردار پیر سلطان فیاض الحسن قادری صاحب کو جلد از جلد صحت کلی سے نوازیں۔ آمین