پیرس (اے کے راؤ) صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری تین روزہ تنظیمی دورہ پیرس کے بعد لندن روانہ ہو گئے. اورلی ائیر پورٹ پر سفیر عالم منہاج القرآن علامہ حافظ نزیر احمد ، سابق ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ،صدر مجلس شوریٰ حاجی گلزار احمد ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم، ممبران مجلس شوریٰ اور صدر منہاج القرآن فرانس ٰچوھدری محمد اعظم نے الوداع کیا. اپنے اس تین روزہ دورے میں آپ نے رفقاء و وابستگان کے ورکر کنونشن سے تربیتی گفتگو کے علاوہ منہاج القرآن فرانس کے تمام فورمز اور علاقائی تنظیمات کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں کام ، شکایات اور تجاویز کا جائیزہ لیا. اور موقع پر ہدایات دیں. ڈاکٹر حسن محی الدین نے صدر منہاج القرآن فرانس ٰچوھدری محمد اعظم کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی.