میکسکوسٹی…….یوں تو اکثر لوگ بھوتوں اور غیر مرئی مخلوق کا نام سن کر ہی خوفزدہ ہو جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے نڈر افراد بھی ہیں جو بھوتوں کا نام تو دور کی بات آسیب زدہ مقامات پر رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔
لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو میں ایک ایسا جزیرہ موجود ہے جہاں لوگ جانے سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں، ہر طرف سناٹا اور درختوں پر لٹکتی ہزاروں گڑیاں، یہاںآنے والوں پر خوف طاری کر دیتی ہیں۔ قصہ مشہور ہے کہ اس جگہ ایک لڑکی ڈوب گئی تھی جس کی چیخیں اب بھی وہاں جانے والوںکوسنائی دیتی ہیں۔ان خوفناک چیخوں کو روکنے کیلئے آئی لینڈ کے درختوں پر ہزاروں کی تعداد میں گڑیاں لٹکائی گئی ہیں تا کہ وہ ان آوازوں کو اپنے اندر محفوظ کر سکیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بچی کی دردناک چیخیں رات کو اب بھی سنائی دیتی ہیں۔ ہر سال سیکنڑوں افراد اس آئی لینڈ کا دورہ کرتے ہیں لیکن یہ جگہ سیاحوں کیلئے کبھی تفریح والا مقام نہیں رہی۔