Havelian plane crash debris likely to be raised today
حویلیاں طیارہ حادثے کا ملبہ آج اٹھائے جانے کا امکان ہے ،ملبے کو ہٹانےکےلئےجائے حادثہ تک سڑک تعمیر کی گئی ہے۔7 دسمبر کو پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ گر گیا تھا۔
ملبے کو ہٹانے کے لئے سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرلیاگیا ہے جس کے بعد آج تمام ملبے کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل ملبے کو بارش اور نمی سے بچانے کےلئے پلاسٹک سے کور کیاگیا تھا، طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے گر گیا تھا،حادثے میں تمام 47افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔