counter easy hit

افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کو مل کردہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہوگالیکن افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔

Having different terrorist groups, including the ISIS in Afghanistan, FO spokesman

Having different terrorist groups, including the ISIS in Afghanistan, FO spokesman

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا، پاکستان کی فتح کا جشن منانے پرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی۔

دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور افغان صدرکے درمیان ایس سی او کی سائیڈ لائنز پر تعمیری ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کیو سی جی سے قیام امن کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا بشرطیکہ دیگر ممالک اتفاق کریں، پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اورداعش پر قابو پانا ہو گا لیکن پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے لیکن سلامتی کی ابتر صورتحال کے پیچھے افغانستان کے اندرونی عوامل ہیں۔ افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے نقش پا میں اضافہ ہوا۔  دفترخارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان مل کرکیو سی جی، ہارٹ آف ایشیا اوردیگر عالمی فورمز پر کام کر رہے ہیں، لندن کانفرنس کے دوران مشیرخارجہ کی افغان مشیر قومی سلامتی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، اقوام متحدہ اور علاقائی ممالک پاک بھارت کشیدگی سے خطے کی صورتحال میں ابتری سے واقف ہیں، پاکستان روسی صدر پیوٹن کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے سعودی عرب دورے کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کے دورے میں والہانہ استقبال کیا گیا، وزیر اعظم  نے خلیج میں بحران کے حوالے سے بات چیت کی، سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان حرمین شریف کی حفاظت کرے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ جوڑ میلے میں شرکت کے لیے پاکستان نے 96 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے لیکن صرف چند کے علاوہ دیگر کو اٹاری پرروک دیا گیا، جس کی وجہ سے سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے لاہور نہ آسکے، مسافروں کی قلیل تعداد کا بہانہ بنا کربھارت نے خصوصی ٹرین نہ چلائی جب کہ بھارت نے پاکستان کی بھیجی خصوصی ٹرین کو بھی سکھ یاتریوں کو لانے نہ دیا، بھارت کی اس حرکت سے ہمیں مایوسی ہوئی۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح ہے، سی پیک اوبورکا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، اوبوراجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں و قیادت نے شرکت کی، اوبور اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں و قیادت نے شرکت کی، اوبور بنیادی طور پر یورپ، ایشیا اور افریقہ کو ملائے گا۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان حال ہی میں اعلیٰ ترین سیاسی رابطہ ہوا، پاکستان اور روسی فیڈریشن میں مختلف شعبوں میں تعلقات کے اضافہ کی خاصی گنجائش ہے، مغوی چینی شہریوں کے اغوا ء و قتل پرہم چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، چینی شہریوں کے اغواء کے معاملہ کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے جب کہ چینی مغوی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ترجمان دفترخارجہ نے انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کرپاکستان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں جب کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل بھی جیتے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website