شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و کونسلر بلدیہ شیخوپورہ چوہدری عمر حیات گوپے راء نے کہا ہے کہ جس ملک کے حکمران بد عنوان ہوں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا ، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ حکمرانوں کی جیب میں جارہا ہے ،پنجاب میں علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے کمیشن کمانے کے لئے نئے نئے منصوبے بنائے جارہے ہیں ،عوام پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ،ہماری کرپشن کے خلاف تحریک سے نئے پاکستان کی راہ ہموار ہوگی اور ملک کو مشکلات سے نجات ملے گی ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عمرحیات گوپے راء نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے تین سالوں میں کرپشن کرنے کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پانامہ لیکس پر حکومت نوازشریف کا احتسا ب نہیں چاہتی ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایماندار لوگ برسراقتدار آئیں جو ملک و قو م کی ترقی کے لئے کچھ کرسکیں، کرپٹ افراد ریاستی وسائل اپنی کرپشن چھپانے اور مزید کرپشن کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہی ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک کو مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے، ہم ہر سطح پر عوام کے لئے سہولتیں فراہم کریں گے اور کرپٹ حکمرانوں کو عبرت ناک سزادلوائیں گے،یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا یہاں کسی کرپٹ فرد کو حکمرانی کا حق نہیں۔