counter easy hit

جی ٹی روڈ پر سفر کے دوران ہیلمنٹ کا ستعمال لازمی کریں،رفاقت حیات تارڑ

Hayat Tarar

Hayat Tarar

لالہ موسیٰ(محمد منشاء بٹ) موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے حضرات کو وارننگ دی جاتی ہے کہ جی ٹی روڈ پر سفر کے دوران ہیلمنٹ کا ستعمال لازمی کریں بصورت دیگر بھاری چلان کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کو بھی بند کر دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹر ے بیٹ 8 رفاقت حیات تارڑ نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہیلمنٹ کا ستعمال موٹر سائیکل سوار کی اپنی سیفٹی کیلئے ہے اور قانون کے مطابق بھی یہ ضروری ہے ،آئے رو ز جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں اور ہیلمنٹ نہ پہننے والے اکثر جانوں سے چلے جاتے ہیں لہذا اس کا ستعمال لازمی کریں، ہم بچوں کے والدین کو بھی مطلع کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر سفر کرنے کے دوران ہیلمنٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدائیت دیں، انہوں نے مزید کہا کہ کسی محکمہ یا ادارے کے افراد کو اس سلسلے میں کوئی رعائت نہیں دی جائے گی، قانوں سب کیلئے مساوی ہے ،لہذا صحافی حضرات سے بھی گزارش ہے کہ جی ٹی روڈ پر سفر کے دوران ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں ورنہ بھاری چالان کیا جائے گا