counter easy hit

حیات آباد آپریشن مکمل ۔۔

پشاور (نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں مکان میں چھپے دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان گزشتہ رات سے جاری مقابلہ ختم ہوگیا ،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 17 گھنٹے تک جاری رہنے والا صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک گھر میں آپریشن مکمل کرلیا گیا ، مقابلے کے دور ان ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے ۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرنے کے بعد متعلقہ مکان کو بارودی مواد سے اڑا کر منہدم کردیا۔پولیس چیف قاضی جمیل الرحمن جو آپریشن کی سربراہی کررہے تھے، انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایک اہلکار شہید ہوا۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ آپریشن خفیہ اطلاع ملنے پر کیا گیا جس کے بعد پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، انہوں نے وضاحت کی کہ اس گھر میں کسی کو یرغمال نہیں بنایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں، جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے نعرہ تکبیر کی صدا بھی بلند کی جس پر عوام نے بھی فورسز کے حق میں نعرے لگائے۔اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا اور حیات آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور حیات آباد میں فوج اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔علاوہ ازیں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار قمر عالم کی نماز جنازہ پشاور میں ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں خیبرپختوخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان، کور کمانڈر شاہین مظہر محمود، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس محمد نعیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website