ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کی مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن38 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج لاکھوں روپے جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان اور اے ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ریاض احمد کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے ضلع بھر میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت ،زائد المیعاد اور مہنگی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے 38 دوکانداروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات ددرج کروادیئے ،ٹیم نے مضر صحت اور حفاظتی اقدامات کے بغیر اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو 1 لاکھ 58 ہزار 6 سو روپے جرمانہ بھی کر دیا ۔محکمہ صحت کی ٹیم نے ناقص اشیاء فروخت کرنے والے 27 افراد کے چالان کئے اور 214 اشیاء کے نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے ،خصوصی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ شاہ کو ٹ ڈاکٹر نجمہ پروین ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سانگلہ ہل ڈاکٹر ہمایوں آزاد پاشا ،سینٹری انسپکٹر محمد اشرف ،محمد سرور ،مشتاق احمد ،اللہ دتہ ،محمد پرویز اور دیگر شامل تھے۔