counter easy hit

اپنا رول ماڈل حضرت محمدﷺ کو بنائیں، کوئی بھی ہمارے نبی ﷺ کے پیروں کی خاک کو نہیں پہنچ سکتا، تبدیلی ایک دم نہیں آتی ، مجھے یقین ہے کہ یہ قوم عظیم قوم بنے گی۔۔۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے اللہ پر پورا ایمان ہے کہ اس ملک کا اچھا وقت شروع ہونے والا ہے،سچائی کی طاقت نہ بھولیں، سچے انسانی کی قدر ہوتی ہے، پاکستانی قوم بہت جلد ایک عظیم قوم بنے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے،

ہمیں عظیم قوم بنناہے،ملک کوبھیک سےنہیں چلانا، ہمیں اپنےآپ کوبدلنا ہے،سچائی کی طرف جاناہے، انسانی تاریخ میں عظیم ترین انسان محمدﷺہیں،بڑا انسان بننا ہے تو حضرت محمد ﷺکی زندگی کوباربار پڑھو،سمجھو وہ کیاہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ’کامیاب جوان پروگرام‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیااس کویادرکھتی ہےجوانسانوں کےلیےکچھ کرتاہے، جیت آپ کو نہیں سکھاتی، یہ 12ماہ میرےلیےسب سےمشکل تھے،ملک دیوالیہ تھا،ہار آپ کو سکھاتی ہے ، برا وقت آپ کو اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کا موقع دیتا ہے، رشتہ داروں کو زیادہ خوشی ہوتی ہے جب آپ کو پھینٹا لگتا ہے، جب آپ ہارتے ہیں تو گھر والے بھی منہ پھیر لیتے ہیں، جیتتے ہیں تو سارے ہی دوست بن جاتے ہیں، دشمن بھی تالیاں بجاتے ہیں، میں نے زندگی میں اونچ نیچ بھی دیکھی ہوئی ہے، نوجوانون کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ کروائیں گے،نوجوانوں کیلیےنیشنل انٹرن شپ پروگرام بھی لےکرآرہےہیں، گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی ممبر شپ کریں گے، تین پروگرام آگے آرہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے 5سال میں ملک میں 10ارب درخت لگانے ہیں،نئےپاکستان میں سب برابرکےشہری ہیں، یوتھ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن بنارہےہیں تاکہ ملک کےنوجوان ایک دوسرےسےرابطے میں رہیں،ہماری کوشش ہےکہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہو،ہمارے پاس یوتھ ہے یہ بہت بڑی طاقت ہے ،10ارب روپےاسکل ایجوکیشن پر خرچ کریں گے،ہم نےسب کو میرٹ پرقرض دیناہے، مدرسوں کےبچوں کوہمیں اپنابچہ سمجھناہے،انکوسائنسی تعلیم بھی دینی ہے،مجھے پتا ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے ،ہم نےسب کوقرض میرٹ پردیناہے، ہم فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دے دیں گے اگر وہ میرٹ پر آگئے ، 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک

قرضے میرٹ پر دیے جائیں گے ، یہ قرضے 45کمزور اضلاع میں دیے جائیں گے ، قرضےمیرٹ پردیےجائیں گے کسی کی سفارش نہیں چلے گی،10 لاکھ نوجوانوں کوقرضے دیں گے،یہ قرضے نوجوانوں کیلیے ہیں ، 25 ارب صرف خواتین کیلیے ہوں گے ، فضل الرحمان کےلوگوں کوبھی قرضے دیں گےاگروہ میرٹ پرہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 ماہ میں سب سےبڑامسئلہ یہ آیا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے،سب سے پہلے یاد رکھیں کہ بڑی سوچ رکھیں ، صرف 2 سگریٹ کمپنیاں ٹیکس دے رہی ہیں ،باقی 98فیصد ٹیکس نہیں دےرہیں،ہمیں اپنےآپ کوبدلناپڑےگا،خوددارقوم بنناہےتوٹیکس دیناپڑےگا،تاجروں کی طرف جاتےہیں تووہ کہتےہیں ٹیکس نہیں دینا،ٹیکس نہیں دیں گےتو ملک کیسے چلےگا،سچےانسان کی دنیا میں عزت ہوتی ہے، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے،انسان بدلتاہے،ذہنوں میں تبدیلی آتی ہے،بڑےبڑےامیر لوگ جب مرجاتےہیں انکےبچےبھی بھول جاتےہیں،دنیا کی تاریخ میں بڑے بڑے المیے آتے ہیں، دنیا اس انسان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کچھ کرکے جاتا ہے، یاد رکھنا بڑا خواب اور بڑی سوچ رکھنا، میرٹ لارہے ہیں اور کرپشن پر قابو پارہے ہیں، ہمارے ملک میں بدقسمتی سے نا میرٹ تھا اور نہ کرپشن کو روک سکے، وہ انسان اوپرجاتاہےجس کی سوچ بڑی ہوتی ہے،جس کاخواب بڑاہوتاہے،میرٹ قوم کے لیے سب سے اہم چیز ہوتی ہے، جب پاکستان بناہم کرپشن کونہ روک سکے،جب پاکستان بناقائد اعظم نےکہامیرٹ ہواورکرپشن نہ ہو، اورنگزیب کے بعد 17سال میں 6 مغل بادشاہ آئے لیکن میرٹ نہ تھا،مغرب جمہوریت کی وجہ سےآگےنکل گیا،مغرب جمہوریت کی وجہ سےآگےنکل گیا، بادشاہت کےنظام میں میرٹ نہیں ہوتا،مسلمان جمہوری کلچرسےبادشاہت کی طرف چلےگئےتھے،مسلمان ہزارسال تک دنیاکےسپر پاورتھے،دنیامیں وہ قومیں آگےبڑھتیں ہیں جس میں میرٹ کاسسٹم ہوتاہے،کامیاب جوان پروگرام کی سب سےاہم چیزمیرٹ ہے،کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Hazrat Muhammad S.A.W.W, our Ideal, and, we, want, to, follow, in, our Riasat e Madina, concept

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website