فرانس (روحی بانو) گزشتہ دنوں حضرت سلطان باھو ٹرسٹ وومن ونگ فرانس کے زیر اہتمام * لے میوغو * میں ممتاز سماجی شخصیت محترمہ عامرہ وسیم شیخ کی رہائش گاہ پر ایک روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کیثر تعداد نے شرکت کیں۔
پروگرام کی صدارت حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے کی جبکہ نظامت کے فرائیض حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری اور معروف فیشن ڈیزائنر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ نینا خان نے بڑی خوبصورتی اور سلیقے سے ادا کئے۔
درود ابراہیمی سورت یاسین اور ختم فیضان کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہواء صف اوّل کی نعت خواں ممتاز مذہبی شخصیت اور حق باھو ٹرسٹ کے شعبہ نعت کی انچارج محترمہ ثریا چوہدری نےاپنی خوبصورت آواز میں سرور کونئین احمد مجتبہ کے حضور ہدیہ نعت پیش کی جسے سب نے بہت پسند کیا – اس کے بعد حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان نے آقائے دو جہان ہادی برحق کی شان میں اپنی پر سوز آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا جسے سب نے بہت سراہا۔
معروف سماجی شخصیت محترمہ منور سلطانہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک بصیرت افروز مقالہ پیش کیا جسے سب نے بہت توجہ سے سنا اور سراہا – دیگر خواتین نے بھی نبی پاک کی شان میں بہت سی نعتیں پڑھی جسے بہت پسند کیا گیا – اس کے بعد محترمہ روحی بانو نے بہت خوبصورت دعا کروائی پاکستان اور فرانس کی سلامتی استحکام اور امن کے لئے خاص دعا کی گئی۔
حق باھو ٹرسٹ کی نائب صدر محترمہ قیصرہ عباس نے سب خواتین میں دل اور دوسرے امراض کے کے آزمودہ نسخے تقسیم کئیے گئے – محترمہ عامرہ وسیم شیخ نے شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا ہواء تھا یوں یہ مقدس اور روحانی محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔