برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) حضرت سلطان العارفین سخی سلطان باہو کا تصور اسم ذات انسانی معراج کا خاصا ہے ،رسول خدا ۖسے محبت اور انکی حقیقی پیروی کے بغیر بخشش و مغفرت اور قدر و منزلت کاحصول ناممکن ہے رسول اللہ ۖ سے محبت درحقیقت اللہ سے محبت کی دلیل ہے۔ ،اولیاء کرام اور مشائخ عظام کی مقدس زندگیوں سے اللہ اور اسکے رسول ۖ سے محبت اور فکر آخرت کا نمایاں درس ملتا ہے، ہر نیکی کی بنیا د تصور پر ہوتی ہے اگر انسان اپنے قلوب و اذہان کو مثبت پہلو کی طرف گامزن کرلے تو بے راہ روی اور گمراہی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے نام کا تصور کرکے اور اسے دیکھنے سے آنکھوں کے اندر ایک طہارت پیدا ہوتی ہے اور اللہ کے نام کا نقش انسانی دل پر نقش ہوجاتا ہے۔