counter easy hit

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس کی سماعت کیلئے عمران کو بلالیا

He called for the Commission to hear the disqualification reference

He called for the Commission to hear the disqualification reference

عمران خان نے جس دن اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا،اسی دن الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس کی سماعت کیلئے بلالیا ۔کمیشن نےکہاہےکہ عمران خان خود یاان کےوکیل پیش نہ ہوئے توفیصلہ سنادیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 1997، 2002 اور 2013 کے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا، آف شور کمپنی کو 30 سال تک چھپا کے رکھا۔ اثاثہ جات کی تفصیلات میں اہلیہ کے نام سے لی گئی بنی گالہ اراضی کو گفٹ ظاہر کیا ۔

الیکشن کمیشن کے سامنے بدنیتی پر مبنی جھوٹ بولا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں طلال چودھری ، دانیال عزیز اور محمد خان ڈاہااوردیگر کےریفرنس کی سماعت دونومبر کوکرےگا ۔

کمیشن نے فریقین کونوٹسز جاری کردیے ۔ا ن میں کہاگیاہےکہ عمران خان خود یاان کےوکیل پیش نہ ہوئے وکمیشن فیصلہ سنادے گا ۔

جہانگیرترین کےخلاف ریفرنس کی سماعت بھی دونومبرکوہی ہوگی ، ان پر زرعی ٹیکس اوربینکوں سے غیر قانونی طور پر معاف کروائے گئے قرضوں کےبارےمیں حقائق چھپانے کاالزامات ہیں۔ یہ ریفرنسز سپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن کوبھجوائے گئے تھے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website