مُسکُراہٹ ماند پڑ جاتی ہے
جب وہ روٹھ جاتی ہے
جب وہ روٹھتی ہے۔۔ تو
خاموش سی رہتی ہے، دہیمے سے چلتی ہے
جب وہ روٹھتی ہے۔۔ تو
ہنسی کھو جاتی، اور خوشی روٹھ جاتی ہے
جب وہ روٹھتی ہے۔۔ تو
خود چل کر آتی ہے، آواز نہیں دیتی
جب وہ روٹھتی ہے۔۔۔ تو
مصروف خود کو رکھتی ہے،پاس نہیں آتی
جب وہ روٹھتی ہے۔۔۔ تو
احکام بجالاتی ہے،اختلاف نہیں کرتی
جب میں روٹھتا ہوں۔۔۔ تو
مُجھ کو وہ مناتی ہے،نئے پکوان پکاتی ہے
جب میں روٹھتا ہوں۔۔۔ تو
دل کو لُبہاتی ہے، پیار وہ مجھ کو جتاتی ہے