وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف یہ دورہ ترکمانستان کے صدر کی دعوت پرکررہے ہیں،وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کرکے کشمیر اور ایل او سی کا معاملہ اٹھائیں گے۔نواز شریف پائیدار ٹرانسپورٹ پر ہونے والی پہلی گلوبل کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ترکمانستان کے صدر مشترکہ طور پرکانفرنس کی میزبانی کریں گے ۔وزیراعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون سے ملاقات کریں گے ، تنازع کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم دورے میں دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ کئی اہم عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔