counter easy hit

شیخ رشید نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک میں صلح کرادی

He said peace between the public PTI

He said peace between the public PTI

 

کراچی: تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے درمیان شیخ رشیدنے صلح کرادی۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایکسپریس کو بتایاکہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دوپرانے دوست معمولی تنازع کے بعد پھرسے ایک ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے رہنماؤں کے درمیان جھگڑا مناسب عمل نہیں تھا، تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے رہنما آپس میں اچھے دوست ہیں، چھوٹی سی غلط فہمی کوہوادینے سے بہتر ہے کہ دوستوں کو گلے ملوایاجائے۔ انھوں نے کہاکہ حکمراں ن لیگ اپوزیشن کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی جسے ناکام بنانا ضروری تھا۔

ایک سوال پرشیخ رشید نے کہاکہ غلط فہمیاں جنم لیں اس سے قبل صلح کر لینا چاہیے اور سیاست میں کوئی بھی ہمیشہ دوست یادشمن نہیں ہوتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریفآئندہ 15 دن میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website