کپتان ہو کوئی تو شاہد خان آفریدی جیسا، روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان تو نہ مار سکے، شیو سینا سمیت انتہاء پسندوں کے سینے پہ دال مونگتے ہوئے کشمیر کشمیر کی رٹ لگا کر سورماؤں کے ایوان ضرور ہلا کے رکھ دیئے۔
موہالی: (یس اُردو) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو بھارت کی دکھتی رگ، اور شاہد آفریدی نے انہی کے گھر میں گھس کر کشمیریوں کی حمایت میں بول کر بھارت بھر کو گویا آئنہ دکھا دیا۔ پاکستان میچ تو ہار گیا لیکن کپتان کے کشمیر پر بیان نے بھارتی ایوان ہلا کے رکھ دیئے۔
کپتان اپنے بیان سے نہیں بدلے، آخری گروپ میچ ہارنے پر پھر کشمیر کا ذکر چھیڑ کر گویا انتہاء پسندوں کی “چھیڑ ہی ڈال دی”۔ کھیل کھیل میں کشمیر ایشو کا کھل جانا انوراگ ٹھاکر اور شیو سینا سمیت انتہاء پسندوں کو گویا کھلا چیلنج تھا، جس سے کرکٹ میں ہار کا دکھ بھی ہلکا ہو گیا ہے۔