نیویارک ……حالیہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایک نیا فیچر ری ایکشنز متعارف کرا یا، جس کے ذریعے آپ مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں،اسی سلسلے میں جہاں کئی لوگوں نے اس نئے فیچر کو سراہا، وہیں بہت سے معروف لیڈرز اس سے پریشان نظر آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک رہنما Leung Chun-ying کو تقریبا ایک لاکھ 33ہزار اینگری فیس نے بری طرح سے اینگری کردیا ہے ۔صرف یہی نہیں ان ایموجیز کی زد میں امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی بری طرح متاثر نظر آرہے ہیں، جنہیں 1400اینگری ایموجیز فیس بک پر موصول ہو چکے ہیں جبکہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی تصویر پر 40اور باراک اوباما کو اب تک صرف 27اینگری فیسس کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے اس نئے فیچر کی کامیاب آزمائش کے لئے اب پوری دنیا کو توسیع دے دی گئی ہے تو جو لوگ اب تک اپنا فیس بک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہیں کرسکے ہیں جلدی ہی اپ ڈیٹ کرکے ان نئے ایموجیز سے لطف اندوز ہوں۔