لاہور(اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان ایک بار پھر لڑائی ہو گئی ،، اس سے قبل بھی ان دونوں کی لڑائیاں ہوئی ہیں،، کپتان سرفراز احمد نے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے سے انکار کردیا ہے،، اور ان دونوں بڑوں کی لڑائی ہو گئی ہے ،،نجی نیوز چینل کے مطابق مکی آرتھر اور سرفراز کے درمیان اسد شفیق کے معاملے پر لڑائی ہوئی،مکی آرتھر اسد شفیق کی مایوس کن کارکردگی کے باعث انہیں اگلے میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہتے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے اسد شفیق کو ڈراپ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔مکی آرتھر اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو کھیلانے کے خواہشمند ہیں ،، واضح رہے کہ پہلے میچ میں ٹیم کی بد ترین کار کردگی پر بھی مکی آرتھر نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس دوران سرفراز احمد کی مکی آرتھر سے تلخ کلامی کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں ۔بعدازاں چیئر مین پی سی بی نے مکی آرتھر اور سرفراز احمد کے درمیان معاملات حل کر کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی تھی کہ ڈریسنگ روم کی خبریں باہر نہیں جانی چاہئیں لیکن ایک بار پھر یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے