کراچی: سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت ملنے کے بعد سر کے بال سفید تو نہیں ہوئے البتہ گنجا پن ضرور آگیا ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد رمیز راجہ کو ٹی وی انٹرویو میں کپتان سرفراز احمد نے مزید کئی دلچسپ باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلیہ کو خوش رکھنا مشکل کام ہے اور میری بیگم بھی وقت نہ دینے کا گلہ کرتی ہیں، میچز کا شیڈول سخت ہونے کی وجہ سے زیادہ وقت دینے میں مشکل ہوتی ہے لیکن تحفے تحائف سے معاملہ حل کردیتا ہوں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میں شامل نئے پلیئرز محنت کرتے ہوئے اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، میری پوری ٹیم سے اچھی دوستی ہے لیکن پھر بھی غصہ کرتا رہتا ہوں۔