گجروالی بال کلب یورپ کا چیمپئن برقرار، چوہدری محمد رزاق ڈھل اورسبط مزمل کی سرپرستی میں گجرکلب نے اٹلی میں پھر فتح کے جھنڈے گاڑ دیے,معروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی محمد سفیان، قاری فاروق احمدفاروقی اورحاجی حمید اللہ کی مبارکباد
پیرس/برلن/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف گجر کلب کی یورپ بھر میں دھوم مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیرس کی معروف سماجی وکاروباری شخصیات سبط مزمل اور چوہدری محمدرزاق ڈھل کی ٹیم گجر کلب نے والی بال کے کھیل میں یورپ بھر کی ٹیموں کو زیر کرلیا۔
پیرس کے علاوہ یورپ بھر میں والی بال کا سیزن بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔ ہمیشہ کی طرح اوورسیز پاکستانیوں کی والی بال ٹیمیں ان ٹورنامنٹس میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں فرانس سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری محمد رزاق ڈھل اور سبط مزمل کی ٹیم گجر والی بال کلب نے یورپ بھرمیں فتح کے جھنڈے گاڑنے شروع کردیئے ہیں۔ حال ہی میں اٹلی اورجرمنی میں شاندار کامیابیوں کے بعد گجر کلب نے اٹلی میں منعقدہ میچ بھی واضح برتری کے ساتھ اپنے نام کیا۔
اس موقع پر اٹلی سے واپسی پر گجر والی بال کلب کے سرپرست معروف سیاسی وسماجی راہنما سبط مزمل کو مبارکباد دینے کیلئے معروف سیاسی وسماجی شخصیات منہا ج القرآن فرانس کے حاجی حمید اللہ، حاجی محمد سفیان اور پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی ان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کیلئے موجود تھے انھوں نے شاندار کامیابی پر سبط مزمل اور ان کے والد مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما مزمل حسین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ والی بال کے کھیل کو یورپ بھر میں پہنچانے میں گجر کلب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ۔
سرپرست گجر کلب سبط مزمل نے قاری فاروق احمد فاروقی، حاجی حمید اللہ اور حاجی محمد سفیان کی آمد کا شکریہ ادا کیااور گجر والی بال کلب کو سپورٹ کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ والی بال پاکستان کا بھرپور ترقی کرنے والا کھیل ہے اور اس کو پرومورٹ کرتے رہیں گے اورگجر والی بال کلب انشااللہ عالمی سطح پر ہمیشہ بھرپور کھیل پیش کرتا رہیگا۔
Publiée par Sibt Sibt sur Dimanche 30 juin 2019