راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ جنوری کے اختتام تک ہونے دو کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے ،ْراولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو جدید طرز پر لائیں گے ،ْہولی فیملی ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو جلد ہوتا پورا کریں گے ،ْڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تو ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ہولی فیملی ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے حالیہ دوروں کے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کروں گا ۔ وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان میں صحت کبھی ترجیحات میں نہیں رہی ،ْان 72 گھنٹوں میں بہت سے جیزیں بہتر ہوئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس ہسپتال میں سالانہ تیس لاکھ مریض آتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا جو اعلان کیا تھا وہ یہاں تین دن مین مکمل ہو جائے گا ،ْدیگر ہسپتالوں کے ساتھ بھی جلد شیلٹر ہوم مکمل ہو جائیں گے ۔وزیر صحت نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی صفائی کے لیے ایک سو اسی لوگوں کو بھرتی کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جنوری کے اختتام تک ہونے دو کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے انہوںنے کہا کہ راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو جدید طرز پر لائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہولی فیملی ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو جلد ہوتا پورا کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں توسیع کر دی گئی ہے اور سو بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ زیادہ تر ادویات بر آمد کی جاتی ہیں ،ْڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تو ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فارما سوٹیکل کمپنیاں 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں لیکن ہم نے ان کو 9 سے 15 فیصد پر منا لیا ،ہم عوام اور میڈیا کے سامنے جوابدہ ہیں انہوںنے کہاکہ مزید ایک ہفتے میں آپ کو ہسپتالوں کی حالت میں مزید بہتری نظر آئے گی ۔انہوںنے کہاکہ سالانہ تیس لاکھ مریض آتے ہیں اور ان کے ساتھ آنے والے اٹنڈنٹس کی تعداد ایک کروڑ تک ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جو بھی کام کرے گا وہی رہے گا ،ْجو کام نہیں کرے گا وہ نہیں رہ پائے گا۔