ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)محکمہ صحت کا ڈی سی او ننکانہ کی ہدایت پر فوری ایکشن ۔ ایک ہی روز میں 10 دوکانداروں اور بیکری مالکان کے خلاف کاروائی ۔ ہزاروں روپے جرمانہ متعدد دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ فوڈ انسپکٹر اللہ دتہ کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم جن میں سینٹری انسپکٹر عمر فاروق شاہ اور محمد اشرف شامل تھے واربرٹن میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانوں سے زائد المعیاد اشیاء برآمد کر لیں جبکہ ناقص صفائی ، مضر صحت اشیاء رکھنے اور فروخت کرنے کے الزام میں 10 سے زائد دوکانداروں ،بیکری مالکان سویٹس شاپ کے مالکان جن میں کلیم اللہ ، اسامہ ، غفور احمد ، امجد علی ، محمد منشاء ، محمد عباس، ابرار احمد اور شیخ عامر وغیرہ شامل ہیں موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کر کے چار دوکانداروں کی اشیاء کے نمونہ جات لیبارٹری کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ دو دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں ۔ ٹیم کے سربراہ اللہ دتہ چیمہ نے کہا ہے کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے ، رکھنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ۔ عوام نے محکمہ صحت کی کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی سی او ننکانہ صاحب سے ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔