counter easy hit

محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی

Health Department'

Health Department’

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم کی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی ،کیمیکل ڈرموں میں دودھ فروخت کرنے والے4 گوالوں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے34 ہزار روپے جرمانہ اور 4 کے چالان کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ریاض احمد کی سربراہی میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے منڈی فیض آباد ،موڑ کھنڈااور بچیکی میں زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں کو 34 ہزار روپے جرمانے کیے ،ٹیم نے کیمیکل والے ڈرموں میں دودھ فروخت کرنے والے 4 گوالوں یعقوب،احسان ،رستم اور ساجد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے اور دودھ کے سیمپل حاصل کر کے مزید تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے جبکہ رانا اعظم ،ادریس اور شاہد کے چالان کر دیئے ٹیم میں سینٹری انسپکٹرز نصیر احمد ،مشتاق احمد ،وسیم عباس ،محمد رمضان ،پرویز اقبال ،سلیم اقبال اور ملک مسعود شامل تھے ۔