شام تین سے پانچ بجے کے درمیان 2عدد ناشپاتی کاٹ کر لیموں اور ہلکا نمک لگا کر اس کی چاٹ بنا کر کھائیں اس چاٹ کے چند روز کے استعمال سے ہاضمہ کا نظام درست ہو جائے گا، اس کے علاوہ مثانے کی گرمی کیلئے بھی یہ چاٹ مفید ہے۔
دو دانوں سے بواسیردور
روزانہ زیتون کے 2دانے نہار منہ یا سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے نجات مل جاتی ہے۔ بے شمار لوگوں نے آزمایا اور نفع پایا۔
دلیہ کینسر اور بے شمار بیماریوں کا دشمن
روزانہ ایک پیالہ دلیہ کھانے سے کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اجناس جیسے دلیہ، گندم وغیرہ کا استعمال بہتر صحت کا باعث بنتا ہے۔
یہ غذا بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، معدے کی صحت بخش بیکٹیریا کو بڑھاتی ہے
اور ساتھ ساتھ ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
ایک پاﺅ دیسی مغز بادام، ایک پاﺅ چنے بغیر چھلکے کے اور 125گرام خشک ناریل۔ ان تمام چیزوںکو پیس کر ڈبی میں محفوظ کرلیں، روزانہ ایک چمچ رات کو دودھ کے ساتھ لیں، اعصابی کمزوری اور حافظے کے لیے بہترین ٹوٹکہ ہے۔