لندن (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت کا آج آخری دن ہے، صبح وکلا کے ساتھ لند ن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔
کراچی میں جناح گرائونڈ عزیز آباد میں کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج میں پیشی کے لیے ، اللہ کا نام لے کر جاؤں گا ، آگے اللہ کی مرضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبشلمنٹ اپنی مرضی سے ملک کا نظام چلاناچاہتی ہے، یمن کے معاملے پر بھی اسٹیبلشمنٹ نے ہی فیصلہ کیاہوگا۔
وزیر اعظم نواز شریف اور کابینہ کو تو معلوم ہی نہیں ہو گا کہ کیا کرنا ہے؟ انھیں تو لکھا لکھایا ملا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین وزیراعظم، وزیراعلیٰ ،گورنروں کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی صدر کی کوئی حیثیت ہے۔
کراچی میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کے ضمنی انتخاب کو پر امن بنانا ہے۔
انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا اور نہ ہی پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ پر بنی قطاروں میں دھکم پیل کرنا ہے۔