چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے وکیل سید علی بخاری پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضابطہ اخلاق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے اس لئے معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کے دلائل کے بعد سماعت 20 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ عمران خان نے جہلم اور ساہیوال میں ضمنی انتخابات کے دوران جلسہ کیا تھا جن کے خلاف آر آوز کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔