counter easy hit

پاناما کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوگی

سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاناما پیپرز لیکس کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوسکے گی ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے جسٹس عظمت سعید کو مزید آرام کی ہدایت کے بعد کیس کی سماعت کرنے والا پانچ رکنی بینچ اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہو گا۔

Hearing of panama case will not be this week

Hearing of panama case will not be this week

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید ناسازی طبع کے باعث کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور اس طرح پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔ عدالتی روسٹر کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کے لیے گیارہ ججز پر مشتمل چار بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم تین رکنی بینچز کے سربراہ ہوں گے ۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا جبکہ پاناما کیس سننے والے بینچ کے ایک رکن جسٹس گلزار کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرنے والے دو رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ توقع ہے کہ پاناما کیس کی سماعت تیرہ فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہو سکے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website