سپریم کورٹ میں پانامالیکس کی سماعت 4جنوری کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں مقررکیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹرجاری کردیا ہے آئندہ ہفتے دو لارجربینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ایک لارجر بینچ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تشکیل دیا گیاہے، جس میں جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس عظمت سعیدشیخ، جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں ۔ایک لاجربینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بھی تشکیل دیا گیاہے، اس میں جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں ،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار پانامالیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ نہیں ہو ں گے۔جنوری کے پہلے ہفتے کے لیے تشکیل دیے گئے 2بینچوں میں پانامالیکس کی سماعت کرنے والے 3،3ججز شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں پانامالیکس کی سماعت 4جنوری کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں مقررکیے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ پانامالیکس کیس کی 9دسمبر کو ہونے والی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی تھی۔