جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت آج بھی جاری رہے گی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ حنیف عباسی کی درخواست سنے گا۔ کل کی سماعت میں بھی جہانگیر ترین کے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں داخل گوشواروں میں تضاد پر سوالات کیے گئے۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے اعتراض کیا کہ ٹیکس آڈٹ کیا جارہا ہے، ان کے موکل کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ کیس نہ سنا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کیا آپ عدالت کے اختیار کو چیلنج کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو یہ مقدمہ سن کر فیصلہ دینے کا اختیار ہے، زیر التوا مقدمات سپریم کورٹ کو قانون کی تشریح کرنے سے نہیں روکتے۔