لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے درخواست پر حکومتی موقف کے بعد جواب الجواب مانگ لیا ہے۔
Hearing the case about increasing the number of judges in the Lahore High Court
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد کے بارے میں نشاندہی کی گئی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب داخل کرا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ انگلینڈ کی آبادی ساڑھے چھ کروڑ ہے اور وہاں اس وقت 108 ججز کام کر رہے ہیں، اس کے برعکس پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے اور 60 ججز کام کر رہے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آبادی کے اعتبار سے ججز کی تعداد 150 ججز ہونی چاہئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو بڑھتی آبادی کے ساتھ ججز کی تعداد اضافے کی ہدایت کی جائے ۔ درخواست پر آئندہ سماعت 21 جون کو ہوگی۔