لاہور: معروف کلاسیکل گلوکار رفاقت علی خان کو دل دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Heart attack to renowned classical singer Rafaqat Ali Khan
معروف کلاسیکل گلوکار رفاقت علی خان کودل کا دورہ پڑا جنہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے گلوکار کو اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔ رفاقت علی خان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی مکمل طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ گلوکار رفاقت علی خان لیجنڈری گلوکارنزاکت علی خان کے صاحبزادے اور استاد سلامت علی خان کے بھتیجے ہیں جب کہ انہوں نے پاکستانی شوبز سمیت بالی ووڈ کی کئی فلموں میں آواز کا جادو جگایا ہے جس میں فلم ’’کرش‘‘ ،’’دھوکا ‘‘،’’آوارہ‘‘ اور ’’ینگستان ‘‘شامل ہیں۔