counter easy hit

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس؛ پاکستان کا بھارت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل کرنے سے انکار

Heart of Asia conference, refused to follow the schedule given by India to Pakistan

Heart of Asia conference, refused to follow the schedule given by India to Pakistan

امرتسر: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس کے اختتام پر اٹاری نہیں جائیں گے، سرتاج عزیز گولڈن ٹیمپل کا دورہ کریں گے اور پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے بات کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت شرکا کو تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان زمینی تجارت میں رکاوٹ ہے جب کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اسلام آباد کے راستے تجارت کے لئے ماحول سازگار نہیں۔ بھارت علاقائی رابطے کے سب سے بڑے فورم سارک کو سبوتاژ کر چکا ہے، پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس میں ریل اور روڈ رابطے کا معاہدہ ہونا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website