لاہور ……..دل کےپیدائشی امراض والے بچوں کا الگ اسپتال بنانے کیلیے لاہور میں مین مارکیٹ سے لبرٹی مارکیٹ تک سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ۔
لاہور میں گلبرگ کی مین مارکیٹ سے شروع ہونیوالی یہ سائیکل ریلی مین بلیوارڈ سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ پہنچی ۔ ریلی کے شرکاءنےبچوں کی صحت سے متعلق فکرمندی کااظہار کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ دل کے امراض میں مبتلا بچوں کا چلڈرن اسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج تو ہورہا ہے تاہم یہ کافی نہیں ۔بچوں کیلیے الگ اسپتال بنانے کے لیے وزیر اعلی کو سمری بھجوائی جائے گی تاکہ آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کیے جا سکیں ۔