سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغا سراج درانی اور اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان میں ایک بار پھر گرما گرمی ہوئی ہے۔
اسپیکر کی جانب سے ہدایت دینے پر پی ٹی آئی رکن نے کہا کہ آپ کی نہیں چلے گی، جس پر حکومتی ارکان بھی خرم شیر زمان پر برس پڑے،اسپیکر نے پھر انہیں ایوان میں نووارد ہونے کا طعنہ دےدیا ۔