ایک دن شدید بارش ہو رہی تھی۔ ملا اپنی کھڑکی کھولے تماشا دیکھ رہا تھا کہ ایک آدمی نہایت تیزی سے بھاگا جا رہا تھا۔ ملانے اسے آواز دی اور پوچھا۔ ” اس طرح کیوں بھاگ رہے ہو۔ ؟“ وہ شخص بولا۔ ”دیکھتے نہیں کہ بارش کس شدت سے ہو رہی ہے۔ “ ملانے کہا۔ ”آدمی کو خدا کی رحمت سے اس طرح نہیں بھاگنا چاہیے۔ “ وہ شخص ملا کی اس بات پر مجبور ہو گیا اور نہایت اطمینان سے چل کر گھر پہنچا۔ اس حالت میں وہ پورا اتر بتر تھا۔ دوسرے دن وہی شخص اپنی کھڑکی میں بیٹھا تما شا دیکھ رہا تھا۔ بھی بارش ہلکی ہلکی ہو رہی تھی۔ دیکھا کہ ملا نہایت تیزی سے بھاگا چلا جا رہا ہے۔ اس نے آواز دے کر کہا۔ ”اپنی کل والی بات بھول گئے۔ خدا کی رحمت سے اب کیوں بھاگ رہے ہو؟“ ملانے جواب دیا۔ ”ارے بے وقوف ! کیا تو چاہتاہے کہ رحمت خداوندی میرے پاؤں تلے روندی جائے ؟“