کولمبو(یس ڈیسک )سری لنکا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی جبکہ 400 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی۔بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد متاثر ہیں۔ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ سڑکیں زیرآب آگئیں شدید بارشوں نے ساٹھ افراد کو لقمہ اجل بنا ڈالا جبکہ چار سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔امدادی ٹیموں کے مطابق کولمبو سے شمال کی جانب تین گاں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ملک بھر سے اب تک ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔