قومی اسمبلی پاناما لیکس والوں کی ملکیت نہیں ، بیس کروڑ عوام کی ہے :سربراہ عوامی مسلم لیگ
اسلام آباد (یس اُردو) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک اور جمہوریت کو بچانا ہے تو نواز شریف کو جانا پڑے گا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی پاناما لیکس والوں کی ملکیت نہیں اس ملک کے بیس کروڑ لوگوں کی امانت ہے ، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر گفتگو ہوئی جس میں قومی اسمبلی اجلاس میں طے کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کا خطاب سننے کی دعوت اس شرط پر قبول کی ہے کہ وہ بھی ہمارا خطاب سنیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نئے وزیر اعظم کا نام معلوم ہے لیکن ابھی نہیں بتا سکتا ۔