لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)حلقہ ایل اے 34جموں 5میں امیدوارکے چناؤکے سلسلہ میں خصوصی اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما،سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی زیر صدارت ڈیرہ کائرہ پر منعقد ہوا،اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کے راہنماؤں نے اپنی اپنی رائے دی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے کہا ہے کہ پچھلے الیکشن میں ہمارا اتحاد تھااور ہم نے متفقہ ایم ایل اے منتحب کیا تھامگر اب ہر کوئی اپنی اپنی سیاست کر رہا ہے اور اپنا اپنا الیکشن لڑرہا ہے حلقہ کیونکہ تین اضلاع پر مشتمل ہے،جس میں تحصیل وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرات شامل ہے ،اگر ہم آج سے ہی ورکنگ شروع نہیں کریں گے امیدوار سامنے نہیں لائیں گے اس پر مشاورت نہیں کریں گے تو میں سمجھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی جن مشکلات میں سے گزر رہی ہے اس میں مذید اضافہ ہو گا چونکہ اگر ہم افرا تفری میں کوئی امیدوار کھڑا کریں گے،اور وہ سینکڑوں میں ووٹ لے تو سامنے یہ آتا ہے کہ پارٹی نے ووٹ کم لئے ہیں حالانکہ ورکنگ ہی اس پر نہیں ہوئی اس سلسلہ میں یہ سب مجھے آکر دوست احباب کے ساتھ آکر ملے ہیں میں نے ان کی درخواست لی ہے اس کوپارٹی قیادت فریال تالپور تک پہنچائیں گے ، فیصلہ پارٹی کی قیادت نے کرنا ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں ضلع گجرات سے کوئی اور بھی اگر اس میں امیدوار بنے گا اس کو بھی اس میں شامل کریں گے اور تینوں اضلاع کی لیڈر شپ کو آن بورڈ کریں گے جس میں نذر گوندل،ندیم افضل چن ، چوہدری اسلم سینٹر، چوہدری بشیر بھاگٹ منڈی بہاؤ الدین ، دیوان شمیم ، وزیر آباد سے پی پی پی کے ڈویژنل کوارڈی نیٹر چوہدری اعجاز سماں اور مزید جو ہمارے وہاں دیگر امیدوار ہیں ان سے مشاورت کریں گے گجرات میں ضلعی صدر ثمینہ پگانوالہ سے میری مشاورت ہوئی ہے ہیں سابق وفاقی وزیرچوہدری احمد مختار اور نوابزادہ غضنفر گل سے بھی مشاورت کروں گا جبکہ مقامی طور پر چوہدری تنویر اشرف کائرہ اور چوہدری قمر زمان کائرہ سے بھی مشاورت کر کے گجرات سے جو سیٹیں ہیں ان کے سامنے رکھیں گے،اس دوران جس نے امیدوار بننا ہے وہ سامنے آجائے گا اور پھر لیڈر شپ سے فیصلہ کر کے ایک متفقہ امیدوار سامنے لائیں گے یہ میری خواہش تھی اور اس سلسلہ میں میں نے یہ پہلا قدم اٹھایا ہے اور ایک پارٹی کارکن کی حثیت سے یہ میرا ذاتی سٹیپ ہے انھوں نے کہاکہ الیکشن میں ہار جیت سے قطع نظر پی پی پی اپنے امیدوار کھڑے کر ے گی اور سیاسی مخالفین کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ۔جس میں متوقع امیدوار حلقہ چوہدری امجد گورسی،دیوان امتیاز علی لودھی،پروفیسر منور ٹانڈہ حاجی میاں خان غفاری،ذبیع اللہ چوہدری، صوبیدار منظور حسین،غلام نبی ملاح عرف کالے خان، چئیر مین ایم خالد،چوہدری لیاقت بھلیسر،ایم طارق میٹ، چوہدری مسعود بھوملہ ٹانڈہ و دیگر موجود تھے۔