سعودی شہزادہ منصور بن مقرن سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر یمن کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس میں صوبے عسیر کے نائب گورنر جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 8 افراد میں کئی انتظامیہ کے عہدیدار تھے، جو تمام ہی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔شہزادہ منصور سابق ولی عہد شہزادہ مقرن السعود کے صاحبزادے، ہائوس آف سعود کے رکن اور صوبے عسیر کے نائب گورنر تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔