counter easy hit

نلترہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی میتیں نورخان ایئر بیس پہنچا دی گئیں

Helicopter Crash, Martyrs Bodies

Helicopter Crash, Martyrs Bodies

راولپنڈی : سانحہ نلتر میں شہید ہونے والے دو پائلٹس اور ایک صوبیدار سمیت سات میتیں آج گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نور خان ایئربیس پر موجود ہیں۔

نور خان ایئر بیس پر ایئر چیف سہیل امان اورچیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود بھی موجود ہیں۔سفیروں کی میتیں مکمل پروٹوکول کے بعد متعلقہ سفارتخانوں کے حوالے کی جائیں گی۔

گلگت کی وادی نلتر میں گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے جانے والا پاک فوج کا ایم آئی سیون ٹین ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اور ایک اسکول کی عمارت پر گر کر تباہ ہوا تھا۔

حادثے میں دوغیرملکی سفیروں سمیت انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوئیں تھیں جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار 11 افراد زخمی ہوئے تھے ،حادثے کے فوراً بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اور تمام زخمیوں کو نلتر سے، سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیا تھا جنہیں آج پاک فوج کے سی 130 طیارے کے ذریعے گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔