انقرہ: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگر کرتباہ ہونے سے 13 فوجی جاں بحق ہوگئے۔
Helicopter crashes in Turkey, 13 troops killed
ترک میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبے شرناق میں ایک فوجی ہیلی کاپٹرکے حادثے کے نتیجے میں 13 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے، فوجی ہیلی کاپٹرسیکورسکی کوشرناق سے ملحقہ شینوبہ میں حادثہ اس وقت پیش آیاجب ہیلی کاپٹر بجلی کی ہائی وولٹج تاروں سے ٹکراگیا، ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں سوار 13 فوجی جاں بحق ہوگئے تاہم واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر اہلکاروں کی لاشوں کوہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکالا۔