سینسر کے بعد اندازہ ہوگا کہ گیند کتنی زور سے لگی ، اس کے بعد مستقبل میں مضبوط ہیلمٹ بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا
سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے ہیلمٹ میں سینسر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سینسر کے بعد اندازہ لگایا جاسکے گا کہ گیند کتنی تیزی سے لگی اور ضرب کی شدت کا اندازہ لگانے کے بعد اتنے ہی مضبوط ہیلمٹ تیار کئے جائیں گے ۔ اس حوالے سے آئی ٹی کمپنی سے رابطہ کرلیا گیا ہے تاہم سینسر کے تیاری کا عمل مکمل ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں ۔