شادی کی تقریب کا موقع ہر کسی کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے کیوں کہ وہ ہمیشہ یاد رہتا ہے اور اس کے لیے وہ ہر طرح کی تیاریاں بھی کرتا ہے۔
مگر کیا کوئی دلہا یا دلہن شادی کے بعد کی زندگی کے لیے کوئی منصوبہ بندی کرتے ہیں؟ ایسا اکثر نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ کچھ ماہ یا سال بعد یہ تعلق زندگی کا ایسا حصہ بن جاتا ہے جس میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس رشتے کو آپ چند چھوٹی سی چیزوں سے ہمیشہ ایک نئے رنگ میں ڈھال سکتے ہیں یا شریک حیات کو احساس دلا سکتے ہیں کہ آپ کو اس کی کتنی پروا ہے؟ اگر نہیں تو چند سادہ مگر حیران کن اقدامات آپ کے شریک حیات کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کافی ثابت ہوتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
برتن دھو دینا یا ایسا کوئی کام
فون اٹھائیں اور میسج کے بجائے فون کردیں
کہیں جانے کا منصوبہ خود بنائیں
شہر سے باہر جانے پر کچھ لانا نہ بھولیں
کبھی کبھار پسندیدہ کھانا گھر لے آئیں
اگر دن خراب گزرا ہے تو کسی چیز سے سرپرائز کریں
ضرورت کی چیز خرید کر دے دیں
چائے یا ناشتہ بناکر کھلادیں
چھوٹا سا نوٹ لکھ کر چھوڑ دیں
کسی آن لائن مزاحیہ پوسٹ میں ٹیگ کریں
اپنے پسندیدہ مقام پر لے جائیں
کسی ٹی وی ڈرامے کو اکھٹا دیکھنے پر اصرار کریں
اکھٹی تصویر لگائیں
یہ بتائیں کہ شخصیت کا کونسا پہلو پسند ہے
ان کے پیاروں کے کام آئیں
جذبات پڑھنے کی کوشش کریں